Balochistan~ the Quaid's most favourite provenience of Pakistan🇵🇰.........
السلام علیکم ! آپ اس وقت موجود ہیں ایک ایسے منفرد پیج پر جو آپ کے لے دنیا بھر کی ایسی information لاتا ہے جس کو پڑھ کر آپ ایک ہی لفظ کہے گے "unbelievable "••••••••
طویل ساحل سمندر،قمتی معدنیات کے بیش بہاذخائر اور جغرافیائی اہمیت کا حامل بلو چستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اس کا رقبہ 347190مربع کلو میٹر ہے جو پا کستان کے کل رقبے کا43.6فیصد حصہ بنتا ہے
ادارہ شماریات کے مطابق 1998ءسے2017ءتک آبادی میں سالانہ اضافے کی شرح 3.37فیصد ریکارڈکی گئی۔
اس خطے کی اہمیت کا اندازہ بانی پاکستان قا ئد ا عظم محمد علی جناح کے اس فرمان سے لگا یاسکتاہے•••••
"بلوچستان بہادر اور حر یت پسند لوگوں کی سر زمین ہے"
قائداعظم نے بلوچستان کو اپناپسندیدہ ترین صوبہ قرار دیا تھالیکن ان کے وصال کے بعد سیا سی بصیرت سے محروم حکمرانوں نے اس کے ساتھ جو امتیاز برتا،یہاں کے کئی ایک سرداروں وڈیروں(الاماشاءاللّٰہ)نے اپنی اجارہداری قائم رکھنے کیلئے عوامی وسائلپہ ناجائزقبضہ جماکر علم و صحت اور انفراسٹر کچر کی راہ میں روڑے اٹکاکر جو ناانصافی کی اور ایک سو چی سمجھی سازش کے تحت اس خطے کی عوام کو علم کے زیور شے محروم اور رہن سہن کے اعتبار سے پسماندہ رکھا گیا اس کے مجرم کو ئی ایک طبقہ یا کوئی ایک گروہ نہیں ہے بلکہ اس کے مجرم ہم حیث القوم ہیں•••••••
بلوچستان کی مملکتِ پاکستان اور دینِ اسلام سے محبت کا اظہار مسلم لیگی رہنمامولا نا ظفر علی خان نے ان الفاظ سے کیا تھا:
مردانِ مجاہد ہیں گردانِ بلوچستان
دبتے نہیں باطل سے شیرانِ بلوچستان
جس وقت شے قاسم نے گاڑا ہے یہاں جھنڈا
لغزش میں نہیں آیا ایمانِ بلوچستان
کیا لا ئیں گے خاطر میں خُم خانہ لندن کو
مست مَے یثرب ہیں رندانِ بلوچستان
خونِ رنگ بطحا سے پہنچا جو یہاں بہہ کر
گُل رنگ ابھی تک ہیں میدانِ بلوچستان
ہیں اُس کے زعیموں میں کُرد اور اچک زائی
وہ شانِ بلوچستان یہ آنِ بلوچستان
آزادئ کامل پر حق ہے بدویّت کا
اور یہ بدیّت ہے سامانِ بلوچستان
وہ وقت بھی آتا ہی دیکھو گے ان آنکھوں سے
دار و سکندر کو دربانِ بلوچستان