سب سے پرانا بلیک ہول
جیمز ویب کا کمال یہ ہے کہ یہ اس کائنات کے بچپن کی تصاویر ہمارے سامنے رکھ رہی ہے اور بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھ رہا ہے۔ کوئی کہتا ہے اس نے بگ بینگ کو غلط ثابت کردیا، کوئی کہتا ہے کائنات کی عمر 13.8 نہیں 27 ارب سال ہے اور کوئی اس کائنات کے ماڈل پر انگلیاں اٹھاتا ہے۔ خیر یہ سب تو ہوگا اور ہوتا رہے گا، سائنس ایسے ہی آگے بڑھتی ہے۔
بلیک ہولز کے بارے میں کون نہیں جانتا تقریباً ہر کہکشاں کے مرکز میں ایک بڑا Supermassive Blackhole ہوتا ہے لیکن زیادہ تر کہکشاؤں کے مرکز میں موجود بلیک ہول کہکشاں کی کمیت کا 1 فی صد بھی نہیں ہوتے۔ کائنات کی ابتدائی کہکشاؤں کی کھوج میں جیمز ویب سب سے آگے ہے جس نے بگ بینگ کے 30 کروڑ سال بعد کی کہکشاؤں کو ڈھونڈ نکالا۔ ان کہکشاؤں میں ایک ایسی بھی ہے جس کے مرکز میں موجود بلیک ہول اس کہکشاں کی کمیت کا 50 فی صد ہے (ایک اندازے کے مطابق اس کی کمیت 1 کروڑ سے 10 کروڑ سورجوں کے برابر ہوسکتی ہے)۔ اس کا نام UHZ1 ہے اور یہ 13.2 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ اتنی دور کہکشاں کو دیکھنا صرف Gravitational Lensing کی وجہ سے ممکن ہوا، جس میں ایک کہکشاؤں کا کلسٹر Abell 2744 نے زوم لینز کا کا